امریکہ ، مسلمان خاتون کو حجاب پہننے کی وجہ سے پولیس میں ملازمت دینے سے انکار
جمعہ 8 مئی 2015 12:30
اوٹا وا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء ) کینیڈا کی ایڈمونٹن پولیس سروس نے امریکا میں مقیم مسلمان خاتون کو حجاب پہننے کی وجہ سے پولیس میں ملازمت نہ ملنے پر کینیڈا میں ملازمت کی دعوت دی ہے۔ایک مقامی کینیڈین اخبار کے مطابق ایڈمونٹن پولیس میں بھرتی کے ذمہ دار سٹاف سارجنٹ مارک فارنیل کو انٹرنیٹ پر صومالی نژاد امریکی خاتون اسمھان عیسیٰ کی داستان پڑھنے کو ملی تو انہوں نے ان سے رابطہ کیا۔
فارنیل کے مطابق ایڈمونٹن پولیس نے مسلمان خواتین کے لئے ایک ایسا یونیفارم تیار کیا ہے جس میں حجاب شامل ہے اور انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 29 سالہ اسمھان کو پولیس سروس میں شامل ہونے کا موقع دیں گے۔فارنیل کا کہنا ہے "وہ بہت شدت سے پولیس میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔(جاری ہے)
تو کیوں نہ انہیں موقع دیا جائے کہ وہ کینیڈا آئیں اور اس موقع کا فائدہ اٹھائیں۔
وہ ہمارے لئے بہت صلاحیت یافتہ امیدوار ہیں۔فارنیل کے مطابق اگر اسمھان نے رضامندی دکھائی تو انہیں پہلے کینیڈا کی شہریت حاصل کرنی ہوگی اور اس ملازمت کی وجہ سے ایسا بہت آسان ہوجائیگا۔"اسمھان عیسٰی کا کہنا ہے کہ میں اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کررہی ہوں۔اس سے پہلے امریکی ریاست اوہائیو میں انہیں بتایا گیا کہ وہ ٹریننگ کے دوران اپنا حجاب نہیں پہن سکیں گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.