عظیم ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر اب پائلٹ کے بعد انجینئر بھی بن گئے
جمعہ 8 مئی 2015 19:16
چنئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء)24 سال تک اپنے بلے سے دنیا کرکٹ پر حکمرانی کرنے والے عظیم ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر اب پائلٹ کے بعد انجینئر بھی بن گئے ہیں۔سچن کو اس سے قبل ہندوستانی فضائیہ کی تقریب میں مدعو کر کے ان کی خدمات کے اعزاز میں اعزازی عہدہ دیا گیا تھا۔تاہم اب انہوں نے اپنے تمام شائقین کو حیران کرتے ہوئے انجینئرنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا اور گاڑیوں کے نٹ بولٹ کسنے لگے ہیں۔
سچن ہندوستان میں واقع بی ایم ڈبلیو کے پلانٹ پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایک گاڑی کے نٹ بولٹ کسے۔سچن کی جانب سے جس بی ایم ڈبلیو 5 سیریز کے انجن اور ٹرانمیشن کی فکسنگ کی گی اسے ممکنہ طور پر سچن ایڈیشن کے نام سے بیچا جائے گا اور یہ اپنی طرز کی واحد کار ہو گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک بچے کی حیثیت سے میری ہمیشہ سے ہی بی ایم ڈبلیو گاڑی خریدنے اور اسے چلانے کی خواہش تھی۔
پہلے انہوں نے پانے سے گاڑی کے انجن میں شافٹ لگائی، اس کے بعد بی ایم ڈبلیو انڈیا کے تین ارکان نے ان کے ساتھ مل کر انجن نصب کرنے میں مدد کی۔جب انجن لگا دیا گیا تو ٹندولکر نے کار شیل میں دو لیٹر انجن نصب کرنے کیلئے نٹ بولٹ ٹائٹ کیے۔توقع کی جا رہی ہے کہ اس گیند کو سچن ایڈیشن کا نام دیے جانے کے سبب خریداروں کی جانب سے بھاری قیمت پر خریدا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.