بنگلہ دیش کیخلاف ناقص کارکردگی کے باوجود ٹیم اور مینجمنٹ میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں کی جائے گی ، چیئرمین پی سی بی
منگل 12 مئی 2015 14:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے ٹیم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف ناقص کارکردگی کے باوجود ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں کی جائے گی‘ ٹیم کو مزید وقت دینا چاہتا ہوں۔ ٹیم ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ناقص کارکردگی پر کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے بات کی لیکن سخت رویہ نہیں اپنایا۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتے ہیں کہ بنگلہ دیشی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر مضبوط ہے اور اسے ہرانا آسان نہیں تھا لیکن ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر حیرانی کا اظہار بھی کیا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ٹیم فائٹ کرتی ہوئی دکھائی نہیں دی۔ چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ اظہر علی کو ون ڈے کی قیادت سے نہیں ہٹایا جا رہا، واضح رہے کہ پاکستان کی شکست پر بعض حلقوں میں یہ کہا جا رہا تھا کہ ٹیم میں شامل کچھ کھلاڑی اظہر علی کو بطور کپتان نہیں دیکھنا چاہتے اوراسی وجہ سے انہوں نے دورے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.