آر ایف ایس سائیکل ریس خیبرپختونخوا کے اویس خان نے جیت لی
منگل 12 مئی 2015 17:44
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آر ایف ایس سائیکل ریس خیبرپختونخوا کے اویس خان نے جیت لی ۔راولپنڈی میں 23 کلومیٹر کے فاصلے پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور راولپنڈی شاپنگ فیسٹیول کے باہمی تعاون سے منعقدہ سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا ۔سائیکل ریس کی اختتامی تقریب کے مو قع پرراولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مہمان خصوصی تھے۔
ان کے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نثار احمد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائیکل ریس میں پاکستان آرمی ، ایس ایس جی سی ، اسلام آباد ، پنجاب ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور واپڈا کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔(جاری ہے)
جس میں کل 46 سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔
ریس میں خیبرپختونخوا کے اویس خان نے پہلی پوزیشن ،ایس ایس جی کے غلام حسین نے دوسری اور خیبرپختونخوا کے فرمان محمدنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر اویس خان کو ریس جیتنے پر ٹرافی سمیت 50ہزار روپے نقد انعام دیا گیا جبکہ دوسرے کھلاڑی کو 30اور تیسرے کو20ہزار روپے انعام دیا گیا۔ریس میں چیف ججز کے فرائض سردار نظاقت علی ، امجد علی اور محمد اسلم نے سرانجام دیئے۔آخر میں مہمان خصوصی نے سائیکلسٹ میں ٹرافیاں او ر انعامات تقسیم کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.