ضلع کورنگی کی عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے ساتھ بلدیاتی مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کرینگے ،قرۃ العین میمن
منگل 12 مئی 2015 17:55
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے تحت شاہ فیصل اور کورنگی زونز میں آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے پیر اور منگل کی درمیانی شب چلائی جانے والی مہم کے دوران180آواہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ فیصل زون اسلم پرویز اور ڈپٹی ڈائریکٹر سید محمد احمد نقوی کے ہمراہ شاہ فیصل اور کورنگی زونز کا دورہ کرکے کتا مار مہم میں مارے گئے آوارہ کتوں اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے شاہ فیصل اور کورنگی زونز کی جانب سے آوارہ کتوں کے خاتمے کے حوالے سے مہم کو سراہتے ہوئے کہاکہ آوارہ کتوں کے حوالے سے عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے تواتر کے ساتھ مہم چلائی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ مارے گئے کتوں کو مکمل حفاظت میں زمین کے نیچے دفن کیا جائے بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے شاہ فیصل اور کورنگی زونز کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا نے کے ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے کے حوالے سے علاقائی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.