سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ، فیصل آباد وولفز نے ملتان ٹائیگرز کو ڈک ورتھ لوئس میتھٹڈ کے تحت 7رنز سے شکست دیدی
منگل 12 مئی 2015 21:41
ِ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) فیصل آباد میں جاری سپر ایٹ ٹی 20 میں گروپ بی کے میچ میں فیصل آباد ولفز نے ڈک ورتھ لوئس میتھٹڈ کے تحت ملتان ٹائیگرز کو 7رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں 2قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے ، ملتان ٹائیگرز کو مقررہ اوورز میں 183رنز کا ٹارگٹ ملا 16.3اووز میں ملتان ٹائیگرز نے 6وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنا ئے کے بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روکنا پڑا مقررہ وقت سے زائد گزرنے پر بارش نہ رکی تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فیصل آباد وولفز کو 7رنز سے فاتح قرار دیدیا گیا ، مصباح الحق کو شاندار 67رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے سپر ایٹ ٹی 20میچ میں فیصل آباد ولفز کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بلال شاہ اور فرخ شہزاد نے 36رنز کا آغاز فراہم کیا بلال 32، فرخ شہزاد 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کپتان مصباح الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں طرف دلکش سٹروکس کھیلے اور 27 گیندوں پر 5چھکوں ، 5چوکوں کی مدد سے 67رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے خرم شہزاد 29اور محمد سلمان 14رنز بنا کر نمایاں رہے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.