لاہور، بورنگ کے دوران لوہے کا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرا نے سے 2مزدور کرنٹ لگنے سے ہلاک

منگل 12 مئی 2015 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) شمالی چھاونی کے علاقے میں پانی کے لیے زمین میں بورنگ کے دوران لوہے کا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرا نے کے نتیجے میں 2مزدور کرنٹ لگنے سے ہلاک اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لیکر ورثا کی جانب سے قانونی کارروائی سے انکار پر ضروری کارروائی کے بعدان کے حوالے کردیں بتایا گیا ہے کہ 60سالہ وسیم اور60 سالہ عبدالرحمان شمالی چھاونی کے علاقے میں ایک زیر تعمیرمکان میں پانی کے لیے زمین میں بورنگ کا کام کررہے تھے کہ اچانک ان کے ہاتھ میں پکڑا لوہے کا پائپ سرسے گزرتی بجلی کی تاروں سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں پائپ میں کرنٹ آگیا اوردونوں مزدورکرنٹ لگنے کے نتیجے میں موقع جاں بحق ہو گئے اطلاع ملنے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنے قبضے میں لے لیا جو بعدازاں ورثا کی جانب سے قانونی کارروائی سے انکار پر ان کے حوالے کر دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :