لاہور، آسٹر یلین وفد کایونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کا دورہ

منگل 12 مئی 2015 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) آسٹر یلین وفد نے گز شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کا دورہ کیا اور و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا سے ملاقات کی ۔وفد جو کہ قا ئم مقا م چا نسلر ڈیو یلوپمنٹ کو آپر یشن ڈیو پر یسٹن، پیٹر ہا رن،ڈیو ڈ سو یٹ کیلی،رچر ڈبر یٹل،چو نیا ن جیا پر مشتمل تھاجن کا تعلق آسٹر یلین سینٹرفارانٹر نیشنل ایگر ی کلچر ریسرچ سے تھا ۔

و ا ئس چا نسلر ڈاکٹر پا شا نے و فد کے ساتھ پاکستان میں لائیوسٹاک سیکٹر کی تر قی میں و یٹر نر ی یو نیو ر سٹی کے کرداراس کے تعلیمی ،تحقیقی اور علا ج معا لجے کے حوا لے سے ویکسین پرو ڈکشن ، ویٹر نر ی کلینیکل سروسزسے متعلقہ پہلو ؤ ں پر تفصیلی گفتگو کی نیز ملک میں لا ئیو سٹا ک سیکٹر کی موجو دہ صور تحا ل اور بڑ ھتی ہو ئی آبا دی کے پیش نظر گو شت اور دودھ کی بہتر پیدا وار سے متعلقہ دیگر اہم امور پر بھی تبا دلہ خیا ل بھی کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر پا شا نے دیہی علا قوں کے چھو ٹے فا ر مر ز کی ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ عملی تر بیت میں بہتر رہنما ئی کر نے پر ایگر یکلچر سیکٹر لنکج پرو گرام کے ممبران کے کر دار اور ان کی گرا ں قدر کا و شو ں کو سرا ہا ۔اس مو قع پر ایگر یکلچر سیکٹر لنکج پرو گرام پرا جیکٹ کے مینیجر ڈاکٹر حسن محمو دوڑا ئچ ا ور کو آر ڈینیٹرمنور کاظمی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :