Live Updates

پی پی 157سے 26 نواز لیگی عہدیداروں کی عبدالعلیم خان سے ملاقات اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

چند دنو ں میں ساری حکومت حکم امتناحی پر ہوگی، عمران خان ہی نجات دھندہ ہیں‘صدر تحریک انصاف لاہور عبدالعلیم خان

بدھ 13 مئی 2015 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) پی پی 157لاہور کی یونین کونسل 52مناواں سے 26نواز لیگی عہدیداروں نے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور میاں محمد افتخار اور مدثر بٹ ایڈووکیٹ کی قیادت میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت غیر مشروط طورپر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیاان میں جلوپنڈ کے محمد شفیق بٹ، حکیم نذیر، محمد جمیل بٹ، حاجی محمد اسلم، محمد شبیر بٹ، بشیر پہلوان، محمد رمضان آرائیں اور عادل غیاث گجر کے ہمراہ وفود شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت کے آخری دن آچکے بہت جلدساری حکومت ہی حکم امتناہی پر ہوگی عوام 2013کے انتخابات کی حقیقت جان چُکے ہیں اور بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگاعبدالعلیم خان کے کہا کہ عمران خان ہی ملک و قوم کے نجات دھندہ ہیں انہوں نے نواز لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اس موقع پر عبدالستارجٹ، محمد مالک اعوان، محمد غیاث الدین، علی رضا، محمد کاشف جٹ اور رانامحمد عامر نے بھی پی پی 157تحریک انصاف میں شامل ہونے اور عمران خان کی ٹیم کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی لاہور آفس ضلعی صدر عبدالعلیم خان کی صدارت میں کراچی میں دھشت گردی کے افسوسناک واقع کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیاگیاشرکاء نے جان بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی اور غمزہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیااس موقع پر محمد شفیق بٹ ،محمد جمیل بٹ ،محمد شبیر بٹ ،حکیم نذیر ،حاجی محمد اسلم اور بشیر پہلوان جٹ موجود تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات