پاکستان ہاکی ٹیم برازیل میں منعقد ہونے والے اولمپک کیلئے کوالیفائی کر لے گی، چیف کوچ شہناز شیخ
جمعرات 14 مئی 2015 13:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم اگلے سال برازیل میں منعقد ہونے والے اولمپک کیلئے کوالی فائی کر لے گی۔ ٹیم نے آسٹریلیا میں ناکامیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور کھلاڑی ورلڈ ہاکی لیگ سے مزید فائدہ اٹھائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے شہناز شیخ نے کہا کہ لاہور میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ میں تربیت کے بعد 30 ڈگری میں کھیلنے کی وجہ سے آسٹریلیا کا دورہ آسان نہیں تھا۔
اتنی جلدی مکمل طور پر مختلف ماحول اور موسم میں ایڈجسٹ کرنا دشوار تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نیدرلینڈ میں ڈچ لیگ کھیلنے والے دو بہترین کھلاڑیوں ہاف بیک راشد محمود اور فارورڈ محمد رضوان سینئر کی خدمات حاصل نہیں تھیں۔(جاری ہے)
دونوں کھلاڑی جنوبی کوریا کا دورہ شروع ہونے سے پہلے قومی ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔شہناز نے بتایا کہ تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے وہ ٹیم کی پرفارمنس اور پیش رفت سے مطمئن ہیں۔
واضح رہے کہ ہاکستان ہاکی ٹیم کل جمعہ کو جنوبی کوریا روانہ ہو گی جہاں پاکستان اور میزبان ٹیم 19،21،23 اور 24 مئی کو مدمقابل ہوں گی۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی فہرست میں دسویں درجہ پر موجود پاکستان ٹیم کے کوچ نے بتایا کہ قومی ٹیم نے ورلڈ نمبر ون آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی بھرپور استعداد کے ساتھ مقابلہ کیا۔ہاکی ورلڈ لیگ بیلجئیم میں 20 جون سے 5 جولائی تک منعقد ہو گی اور پول ’اے‘ میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا، فرانس، انڈیا اور پولینڈ سے ہو گا جبکہ پول ’بی‘ میں بیلجئیم، چین، برطانیہ، آ ئر لینڈ اور ملائیشیا مدمقابل ہوں گے۔پاکستان بیس جون کو پولینڈ کے خلاف میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.