حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث آج ہر طبقہ فکر اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر ہے، مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین
جمعہ 15 مئی 2015 22:59
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین خاں سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کہا ہے کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث آج ہر طبقہ فکر اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر ہے ڈاکٹر، نرسیں، کسان، مزدور، نابینا، کلرکس کے بعد معاشرے کا ایک اہم طبقہ اساتذہ بھی اپنے مطالبات کیلئے حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسائل حل نہ ہونے پر عوامی احتجاج اور حکومتی بے حسی دونوں بڑھ رہے ہیں، مال روڈ ہڑتال روڈ اور پنجاب اسمبلی کی عمارت احتجاج چوک میں بدل چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ اور جنرل سیکرٹری محمد ارشد کے ساتھ آئے لیبرونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ حکومت خالی جمع خرچ کی بجائے عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دے رمضان بازاروں کے اعلان کے فوراً بعد ہی چینی، دالیں، گھی اور اشیائے ضروریہ اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں بھی مزید اضافہ ہورہا ہے جس کا اعتراف حکومتی ادارے ادارہ شماریات کی رواں مالی سال2014-15 کے گیارہویں ماہ (مئی2015) کی رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کے جائز مطالبات جن میں ان کو مستقل کرنا بھی شامل ہے فوری حل کرے اور ان کی ملازمت کو تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے کہ حکومتی وزراء ہڑتالوں میں شریک ہوکر عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں لیکن وہ وعدے بعد میں کبھی ایفا نہیں ہوتے انہوں کہ چودھری پرویزالٰہی کا دور پنجاب کی خوشحالی و ترقی کا دور تھا جس میں ہر طبقہ فکر مطمئن اور خوشحال زندگی بسر کر رہا ہے لیکن آج ہر طبقہ فکر حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.