پی سی بی حکام کا بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو قربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ
ہفتہ 16 مئی 2015 12:34
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مئی۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالیہ ناکامیوں کے بعد قومی بیٹنگ کوچ کو قربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ گرانٹ فلاور کی جگہ انضمام الحق کو ذمہ داریاں سونپنے پر غورکیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق زمبابوے کے سابق بیٹسمین گرانٹ فلاور کو گزشتہ سال اس وقت یہ عہدہ سونپا گیا تھا جب ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمورعہدے سے الگ ہوئے تھے اور پی سی بی نے وقار یونس کو ہیڈ کوچ مقررکرنے کے ساتھ گرانٹ فلاور کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا تھا۔
گرانٹ فلاور کی کوچنگ کے دوران پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اب تک جن چھ ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ان میں سے بیشتر مواقع پر بیٹنگ لائن نے بری طرح مایوس کیا۔(جاری ہے)
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی سی بی زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل ہی گرانٹ فلاور کی جگہ انضمام الحق کو یہ ذمہ داری سونپنا چاہتے تھے تاہم یہ فیصلہ فی الحال موخر کر دیا گیا ہے ۔
ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کو انضمام الحق کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے اورخیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی سابق کپتان کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ دیکھنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے اس سلسلے میں غور شروع کردیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ وقار یونس بھی انضمام الحق کے حوالے سے منظوری دے چکے ہیں۔ اگر گرانٹ فلاور کو ٹیم سے ہٹایا گیا تو پھر فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن کی بھی چھٹی کر دی جائے گی کیونکہ دونوں کا کنٹریکٹ جولائی میں ختم ہونے والا ہے مگر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہیں ایک ماہ قبل ہی رخصت کر دیا جائے گا اور ایسا نہ ہونے پر بھی کنٹریکٹ میں توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.