گھوٹکی ،کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلا ف پولیس کا مشترکہ آپریشن 40 ویں روز میں داخل
ڈاکوؤں کے قبضے سے اہم علاقہ خالی کرا کے 8 مقامات پر پولیس چوکیاں قائم آخری ڈاکو کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،ایس ایس پی آپریشن گھوٹکی
اتوار 17 مئی 2015 15:33
گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں سندھ اور بلوچستان کی پولیس کا مشترکہ آپریشن 40 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے اہم علاقہ خالی کرا کے 8 مقامات پر پولیس چوکیاں قائم کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز بھی گھوٹکی کچے کے علاقے اباڑو میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا ہے اور ڈاکوؤں کے زیر استعمال 8 بڑی کشتیاں بھی اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔
پولیس کے مطابق کچے کے علاقے اباڑو و گرد و نواح میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کو چالیس دن ہو چکے ہیں اور اس دوران پولیس کی پیش قدمی جاری ہے اور پولیس کچے میں نئی 8 پولیس چوکیاں قائم کرنے میں کامیاب ہو گی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف اس آپریشن میں 3 اضلاع کی پولیس حصہ لے رہی ہے جبکہ ضلع گھوٹکی کی پولیس اس آپریشن کولیڈ کر رہی ہے جبکہ سرحدی حدود پر بلوچستان پولیس بھی حصہ لے رہی ہے دوسری طر ف ڈاکو بھی جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں اور انکے ساتھ طالبان کے ٹرینڈ بگٹی‘ مزاری‘ بٹھائی‘ سر‘ بکھرانی قبیلے کے اشتہاری ملزمان بھی لڑائی میں حصہ لے رہے ہیں ایس ایس پی آپریشن گھوٹکی ثاقب سلطان محمود کے مطابق آخری ڈاکو کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا چاہے 2 ماہ ہی کیوں نہ لگ جائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.