گھوٹکی ،مقامی کاشتکار کے گھر چھاپے کے دورا ن پو لیس تشدد سے خا تو ن جا ں بحق
پیر 18 مئی 2015 12:38
گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) گھوٹکی کے علاقے دتیی میں پولیس نے مقامی کاشتکار کے گھر چھاپے کے دوران خاتون کو تشدد کر کے ہلاک کجبکہ کاشتکار کا بازو توڑ دیا ہے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے مبینہ تشدد وڈیرے کے حکم پر کیاہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز گھوٹکی کے علاقے دتیی میں پولیس نے مقامی کاشتکار کے گھر چھاپہ مارا اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے گھر میں موجود مردوں سمیت عورتوں اور بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
جس سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہے اور پولیس کے مبینہ تشدد سے مقامی کاشتکار کا بازو ٹوٹ گیا ہے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی کاشتکار نے علاقے کے وڈیرے سے کام کے بعد اجرت طلب کرنا چاہی تھی جس پر وڈیرے نے اس کو اجرت دینے سے انکار کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور تشدد بھی کیا ۔(جاری ہے)
لواحقین کے مطابق پولیس نے چھاپہ وڈیرے کے کہنے پر مارا اور پولیس نے تشدد وڈیرے کے کہنے پر کیا ہے جس سے خاتون جاں بحق ہو ئی اور کاشتکار زخمی ہوا ہے ۔ لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کے بعد وڈیرہ اور پولیس چپ رہنے کا کہہ رہے ہیں اور ان کی جان کوخطرہ ہے اور ان کو تحفظ دیا جائے جبکہ پولیس اور وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کر کے جلد انصاف فراہم کیا جائے ۔
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.