فاسٹ باؤلر ز کی انجریز سلیکٹرز کیلئے درد سر بن گئی، قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
پیر 18 مئی 2015 15:14
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی۔2015ء) زمبابوے کے خلاف 22اور 24مئی کو شیڈول 2ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کر دیاجائے گا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے سلیکٹرز کا اہم اجلاس آج فیصل آباد میں ہورہا ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس بھی شریک ہوں گے جب کہ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ بھی سلیکٹرز سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سلیکٹر ز نے 20کھلاڑیوں کا ایک پول بنا لیا ہے اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور عمر اکمل کا نام بھی اس پول میں شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چا ر اہم فاسٹ باؤلر ز کی فٹنس سلیکٹرز کے لیے درد سر بن گئی ہے کیوں کہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان، وہاب ریاض، سہیل خان اور احسان عادل زخمی ہیں جب کہ انور علی کی فٹنس چیک کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.