سیالکوٹ رسالپور بھالیاں کے گاؤں میں ا سکول میں تین طالب علموں کیلئے دو اساتذہ کو تعینات کئے جانے کاانکشاف
سکول میں کلاس رومز، فرنیچرز، بجلی، پینے کا پانی، ٹوائلٹ اور چاردیواری کا فقدان ہے گھوسٹ اسکول کے طورپر معروف ہے رپورٹ گلشن سلومی نامی ٹیچر کچی زمین پر کلاس لیتی ہیں طالبعلموں اور ٹیچر کے بیٹھنے کیلئے کچھ دیہاتیوں نے چارپائی دے دی میرٹ پر آنے کے باوجود مجھے گھر سے بہت دور تعینات کیا گیا ہے ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے گلشن سلومی وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام کسی دوسرے اسکول میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کرکے مشکلات دور کریں مذکورہ ٹیچر کی گفتگو
پیر 18 مئی 2015 19:27
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) سیالکوٹ کے علاقے رسالپور بھالیاں کے ایک گاؤں میں ایک ا سکول میں تین طالب علموں کو دو اساتذہ کو تعینات کئے جانے کاانکشاف ہوا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق گاوٴں رسالپور بھالیاں سے اسکول 75 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اسکول میں کلاس رومز، فرنیچرز، بجلی، پینے کا پانی، ٹوائلٹ اور چاردیواری کا فقدان ہے اور یہ مقامی لوگوں میں ”گھوسٹ اسکول“ کے طور پر معروف ہے۔
گلشن سلومی دو ٹیچروں میں سے ایک ہیں جنہیں محض تین طالبعلموں کو پڑھانے کیلئے یہاں تعینات کیا گیا وہ کچی زمین پر کلاس لیتی ہیں اور طالبعلموں اور ٹیچر کے بیٹھنے کیلئے کچھ دیہاتیوں نے ایک چارپائی دے دی ہے ان کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم ہنرمند لوگوں کے ساتھ مذاق کر رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ گلشن سلومی کو ان کے گھر کے قریب کہیں تعینات کریں۔
گلشن سلومی نے کہاکہ محکمہ تعلیم نے ان کے انتخاب کے آپشن کو نظرانداز کرتے ہوئے انہیں کافی دور اسکول پر تعینات کردیا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حالانکہ وہ میرٹ لسٹ پر دوسرے نمبر پر تھیں، لیکن پھر بھی دیگر لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب اسکولوں میں تعینات کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گلشن سلومی نے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور دیگر حکام پر زور دیا کہ انہیں کسی دوسرے اسکول میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کرکے ان کی مشکلات دور کریں، تاکہ وہ پرسکون ذہن اور اطمینان کے ساتھ اپنے گھروالوں کا خیال رکھ سکیں۔جب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عامر رضا سے رابطہ کیا گیا تو انہیں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر غور کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.