زمبابوے کرکٹ ٹیم کوسیکورٹی فراہم کرنے کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں‘ صوبائی وزیر داخلہ
منگل 19 مئی 2015 16:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کوسیکورٹی فراہم کرنے کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،رینجرز،ایلیٹ فورس او رپولیس کے 10ہزار افسران و اہلکاران غیر ملکی ٹیم کو سکیورٹی فراہم کریں گے جبکہ 3ہیلی کاپٹرز فضائی نگرانی کریں گے ۔انہوں نے یہ بات یہا ں اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ 6سال بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی دوبارہ بحالی نہایت خوش آئند ہے اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ کے بعد دیگر ممالک کی ٹیموں کے سکیورٹی بارے خدشات دور ہوں گے اور پہلے کی طرح غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کے دورے کر سکیں گے ۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ٹریفک حکام کو ٹریفک رواں دواں رکھنے کے بارے میں بھی ہدایات دیدی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک صرف زمبابوے کرکٹ ٹیم کو لانے اور لے جانے کے وقت پر ہی روکی جائے گی اور جونہی ٹیم سٹیڈیم یا ہوٹل پہنچے گی ٹریفک فورا کھول دی جائے گی۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس سے تعاون کریں ۔کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ زمبابوے ٹیم نے سیکورٹی معاملات بارے اپنے بھر پور اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی سکیورٹی کے معاملات بارے میں مزیدبتایا کہ سیکورٹی پلان تشکیل دیتے وقت چھوٹی سے چھوٹی جزئیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.