کراچی ،حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم ،2 لاکھ15ہزار913بچوں کو قطرے پلائے گئے
منگل 19 مئی 2015 19:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم میں رہ جانے والے بچوں پر توجہ دی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں شر وع کی جانے والی مہم کے حالیہ راؤنڈ میں دو لاکھ 15 ہزار913بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں ۔ مہم کا حالیہ راؤنڈ ایک ہفتہ کے لئے11مئی کو شروع ہوا تھا۔
جس کا ٹارگٹ دو لاکھ26 ہزار367 مقر ر کیا گیا تھا ۔ حالیہ راؤنڈ میں مہم کی کر کردگی اور بچوں کو قطرے پلانے کی مہم کی تفصیلات کے با رے میں رپورٹ کمشنر کو پیش کر دی ہے۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی زیرکی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مہم کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ حالیہ انسداد پولیو مہم میں 95 فیصد ٹارگٹ مکمل کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت عالمی ادارہ صحت او ر یونیسف کے تعاون سے کراچی کی ان گیارہ حساس یونین کونسلوں میں مہم شروع کی گئی تھی،جہا ں پولیو کے کیسز پائے گئے تھے ،تاہم تین یونین کونسلوں کو حال ہی میں تیار ہو نے والی اینوا ئرنمنٹل رپورٹ میں پولیو سے محفو ظ قرار دے دیا گیا ہے اور اب صرف آٹھ یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ان یونین کونسلوں میں ،مسلم آباد، گجرو ، اسلامیہ کالونی، مظفرآباد، منگھوپیر ، اتحاد ٹاؤن، چشتی نگر او ر سونگل شامل ہیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.