عوام ظالم طبقات اورکرپٹ مافیاز کو ووٹ نہ دیں،شمس الرحمان سواتی
حقیقی اور پائیدار تبدیلی کے لئے تھانہ اور پٹوار کلچر کا خاتمہ ضروری ہے، امیر جماعت اسلامی راولپنڈی
بدھ 20 مئی 2015 22:01
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ عوام ظالم طبقات اورکرپٹ مافیاز کو ووٹ نہ دیں، حقیقی اور پائیدار تبدیلی کے لئے تھانہ اور پٹوار کلچر کا خاتمہ ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹیکسلا میں کینٹ بورڈ انتخابات کے حوالے سے کار کنا ن کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سابق امیدواران کینٹ بورڈ ٹیکسلا تنزیل مدثر اور چوہدری زاہد کے علاوہ جماعت اسلامی کے رہنما مولانا غلام سرور اور شباب ملی کے صدر عتیق الرحمان کاشمیری نے بھی اظہار خیال کیا۔ شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ عوام اب پیشہ ور بہروپیوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔آئندہ وہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔(جاری ہے)
عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ظالموں سے حساب لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔ لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں ٗ جبکہ کروڑوں روزگار اور علاج کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ملک کا سارا بجٹ امیروں اور وی وی آ پی کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ باریاں بدلنے والوں نے ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ہاں گروی رکھ دیا ہے۔قرضے اتار نے کے لئے بھی قرضے لے لے کرآنے والی نسلوں کو بھی مقروض بنا دیا ہے۔شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ ان شا اﷲ ملک میں حقیقی تبدیلی امیر جماعت اسلا می پاکستان سراج الحق کی قیادت میں ہی آئے گی۔جماعت اسلامی کو اگر موقع ملا تو یکساں اور غیر طبقاتی نظام تعلیم ٗ علاج اور عدل و انصاف سب کے لئے ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.