اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جے آئی ٹی رپورٹ میں سچ سامنے آگیا ‘ رانا ثناء اللہ ،جے آئی ٹی نے تین سے چار ماہ ماڈل ٹاؤن واقعہ کی تفصیلی انکوائری کی اور رپورٹ پیش کی،سابق صوبائی وزیر داخلہ

بدھ 20 مئی 2015 23:52

اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جے آئی ٹی رپورٹ میں سچ سامنے آگیا ‘ رانا ثناء ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے رکن رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے ماڈل ٹاؤن واقعہ کی مکمل چھان بین کی-اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ سچ سامنے آگیا جو حقیقت اور حق بات ہے وہ سب کے سامنے آگئی - جے آئی ٹی نے تین چار ماہ تفصیلی انکوائری کی اور اپنی غیرجانبدارانہ رپورٹ عدالت میں پیش کردی-رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ ہم نے خود کو جے آئی ٹی میں پیش کیا اور اپنا بیان ریکارڈ کراتے رہے-رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی اب جے آئی ٹی کی رپورٹ کو جھٹلایا نہیں جاسکت

متعلقہ عنوان :