حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں توانائی کی کمی کو پو را کر نے کیلئے نجی شعبے کو پاور پلا نٹ لگا نے کی اجازت دے‘ایف پی سی سی آئی
جمعرات 21 مئی 2015 19:18
لاہور ۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) وفاق ایوان صنعت و تجارت( ایف پی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت معا شی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت صحیح رخ پر گامزن ہے جسکی وجہ سے افراط زر اور مارک اپ کی شر ح میں کمی آئی اور انٹر نیشنل ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی رینکنگ میں بھی بہتر ی آئی ہے۔انہوں نے حکومت کو تجو یز دی ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں توانائی کی کمی کو پو را کر نے کے لیے پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت نجی شعبے کو بجلی کے 25میگا واٹ اور اس سے زائد کو ئلہ سے چلنے والے پاور پلا نٹ لگا نے کی اجازت دے اور پاور پلا نٹس کی مشینری کی امپورٹ کو مکمل طور پر ڈیوٹی فر ی کر ے ۔
گزشتہ روز فیڈریشن کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈسٹری مشینری ،خام مال،پاورجنریٹررز ، سولر انرجی سسٹم اور دیگرمتبادل انرجی ذرائع کو ڈیوٹی فری کیا جائے۔(جاری ہے)
کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کیا جائے ۔حکومت بجٹ کو کا روبار دو ست بنائے تا کہ معا شی سر گر میوں کوفر وغ ملے اور بجٹ میں عا م آدمی کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے سہو لیا ت دی جا ئیں ۔
ایف بی آر اپنے ٹیکس نیٹ کوبڑھانے کیلئے ہر قسم کی آمد نی کو قا بل ٹیکس قرار دیا جا ئے ۔ انڈ انوا ئسنگ اورسمگلنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔ملکی صنعتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں اندرونی اور بیر ونی سر مایہ کا ری کے فر وغ اور اضافہ کے لیے حکومت حو صلہ افزا اور دوستا نہ پالیسیا ں وضع کر ے اور تر غیبا ت دی جا ئیں تا کہ ملک میں نئی صنعتو ں کا جا ل بچھے۔ ریجنل چےئرمین نے ایف بی آر پر زور دیا کہ وہ بز نس کمیونٹی کے ریفنڈزکی ادائیگی بلا تا خیر فو ر ی طور پر کرے کیو نکہ پچھلے چند ما ہ میں ملکی ایکسپورٹ میں مستقل کمی کا سبب ریفنڈز کا نہ ملنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایف بی آر ری فنڈ ز کے لیے 90دن کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنا ئے ۔ تاکہ ملکی ایکسپورٹ متا ثر نہ ہو اور بز نس کمیونٹی کو اپنی لیکوڈٹی کے مسا ئل کی و جہ سے بینکو ں سے زائد شر ح سو د پر قر ضہ نہ لینا پڑ ے جسکی وجہ سے کا روبار ی لا گت میں اضا فہ ہو جا تا ہے اور ہمار ا ایکسپورٹر عا لمی منڈ ی میں دیگر ممالک کا مقابلہ نہیں کر پاتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت معا شی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت صحیح رخ پر گامزن ہے جسکی وجہ سے افراط زر اور مارک اپ کی شر ح میں کمی آئی اور انٹر نیشنل ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی رینکنگ میں بھی بہتر ی آئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.