پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی بہتر مینجمنٹ یقینی بنانے کیلئے جدید بنیادوں پر تبدیلیاں لائے‘گورنر خیبر پختونخوا
جمعرات 21 مئی 2015 19:22
پشاور۔21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء )گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان نے خیبرپختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسا طریقہ کاروضع کریں جس کے ذریعے سرکاری اداروں میں شفافیت ، اعلی معیار اور جواب دہی کا عمل یقینی ہو۔ انہوں نے کہاکہ ادارے میں شفافیت، احتساب اور بہتر مینجمنٹ یقینی بنانے کیلئے جدید بنیادوں پر تبدیلیاں لائی جائیں۔
انہوں نے فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کو بھی تاکید کی کہ فاٹا افسران کو کے پی پی پی آراے کے ذریعے تربیت دی جائے تاکہ وہ بھی ان کے تجربے سے مستفیدہوسکے۔وہ جمعرات کے روزگورنرہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام کی جانب سے دی جانیوالی بریفنگ میں اظہارخیال کررہے تھے۔(جاری ہے)
ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹامحمداسلم کمبوہ، خیبرپختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (کے پی پی پی آراے) کے منیجنگ ڈائریکٹرسیدمحمدجاوید، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر اوردیگر متعلقہ حکام اجلاس میں موجودتھے۔
اجلاس میں ایم ڈی کی جانب سے ادارے کے قیام کے مقصد، اصول اور طریقہ کار کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ادارے کا مقصد ایک ایسے خودمختارادارے کاقیام تھا جو صوبائی محکمہ جات اور اداروں کو پروکیورمنٹ کیلئے قانونی فریم ورک مہیاکرنے کے قابل ہو۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے گورنر نے اس سلسلے میں سنگاپور ، ملائشیاء اورترکی میں پبلک پروکیورمنٹ کے رائج نظام کاجائزہ لینے اور اس کے تناظر میں یہاں بہتری لانے کیلئے قوانین پرنظرثانی کی بھی ہدایت کی اور زوردیا کہ شفاف احتساب کے ذریعے اداروں کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے خیبرپختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی واچ ڈاگ کاحقیقی کردار ادا کریں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.