بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی صوبے بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ،جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات اسراراﷲ ایڈووکیٹ
جمعہ 22 مئی 2015 18:41
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات اسراراﷲ ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی صوبے بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی جبکہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی ضلعی حکومت جماعت اسلامی بنائیگی۔ جبکہ چاروں ٹاؤن کونسلوں میں بھی جماعت اسلامی اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔
گرین اینڈ کلین پشاور ہمارا سلوگن ہے۔ عوام 30مئی کو ترازو کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں۔ خواتین بھی بھاری تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لئے نکلیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے موضع میاں گجر میں ٹاؤن کونسل نحقی وارڈ کے لئے جماعت اسلامی کے امیدوار تسلیم سجاد کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
جماعت اسلامی ٹاؤن ٹو کے امیر حمداﷲ جان اور ٹاؤن کونسل نحقی وارڈ کے لئے جماعت اسلامی نامزد امیدوار تسلیم اقبال نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسراراﷲ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ ، کلین اینڈ گرین پشاور، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات ، کاشتکاروں کے مسائل ، نوجوانوں کو صحت مند تفریحی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے سہولیات کی فراہمی ، خواتین کی ترقی اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے منشور کے بنیادی نقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے مستحق اور غریب طلباء کے لئے ڈسٹرکٹ کونسل سکالر شپ کا اجراء کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.