چیئرمین نیب کا ریجنل بیورو لاہور کا دورہ
بیورو کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی‘ کرپٹ اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت ‘ لاہور بیورو کی کارکردگی لائق تحسین ہے‘ قمر الزمان چوہدری
جمعہ 22 مئی 2015 19:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) نیب لاہور دورے کے دوسرے دن چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر الزمان چوہدری نے نیب لاہور کے تمام ونگز کے سربراہوں کے اجلاس کی صدارت کی جہاں پر انہیں لاہور ریجنل بیورو کے تمام ونگز کے کام اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین نیب کو بریفنگ دیتے ہوئے یہ معلومات دی گئیں کہ نیب لاہور نے اپنے آغاز سے احتساب عدالتوں میں 786 کرپشن ریفرنس دائر کئے جس میں سے 556 رینفرنسزکا فیصلہ آچکا ہے اور 195 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔
انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ نیب لاہور نے 1876 کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز بھی قائم کئے تاکہ پاکستانی نوجوانوں میں کرپشن کے برے اثرات سے آگاہی حاصل ہو سکے۔ انہیں یوٹیلٹی بلوں پر نیب کے پیغام کے حوالے سے بھی بتایا گیا ۔(جاری ہے)
نیب لاہور نے پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کو بھی تجویز دی ہے کہ نصاب میں انسداد کرپشن کے مضامین شامل کئے جائیں یہ بھی بتایا گیا کہ نیب لاہور نے رضا کارانہ واپسی کے ذریعے 8246.6 ملین روپے اور پلی بارگین کے ذریعے 5959 برآمد کیے انہیں یہ بھی بتایا کہ نیب لاہور نے بیکنگ سیکٹر میں دھوکہ دہی کو روکنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان گزشتہ بیس سال سے بہتر تصور حاصل کر چکا ہے اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اس کا انڈیکس 175 سے اٹھا کر 126 تک لے آئے ہیں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی کوششوں سے پہلی دفعہ پاکستان میں انسداد کرپشن کو ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے اور پلاننگ کمیشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے‘ چیئرمین نیب نے نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا اور کرپٹ اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی‘ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں نیب بغیر کسی خوف اور لالچ کے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پلڈاٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 42 فیصد لوگ نیب پر یقین رکھتے ہیں اور 36 فیصد پولیس اور 24 فیصد حکومتی اہلکاروں پر یقین رکھتے ہیں جو ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب پر یقین رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔ (عابد شاہ/احتشام)مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.