بیرون ملک کمنٹری کی آفرز تھیں ،پاکستان کی خاطر ٹھکرادیا،رمیز راجہ
ہفتہ 23 مئی 2015 19:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاک زمبابوے سیریز کے موقع پر بیرون ملک کمنٹری کیلئے بہت آفرز تھیں لیکن انہوں نے ان سب کو ٹھکرا دیا کیونکہ پاکستان میں ایک لمبے عرصے کے بعد کوئی ٹیم آرہی تھی اور وہ یہ تاریخی موقع ضائع نہیں کرسکتے۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ پاکستان میں رہ کر کمنٹری کریں اور اپنے لوگوں کے ساتھ یہ وقت گزاریں۔
انہوں نے عوام کے جوش و خروش کی بھی بہت تعریف کی اور کہا کہ انہیں یہ سب بہت اچھا لگا۔یاد رہے کہ رمیز راجہ ان چند کمنٹیٹرز میں سے ہیں جن کی کرکٹ کمنٹری کو دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی انہیں بھاری معاوضہ بھی ملتا ہے۔رواں سیزن میں وہ آئی پی ایل میں بھی کمنٹری کررہے تھے لیکن انہوں نے وہاں کمنٹری کرنے کی بجائے پاکستان اور زمبابوے کے میچوں میں کام کرنے کو فوقیت دی اور قوم کے دل جیت لئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
سلمان بٹ کا محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
پی سی بی میں پی ایس ایل کمشنرنائلہ بھٹی مستعفی
-
آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر 5 سال کی پابندی عائدکردی
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دور جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.