لارڈز ٹیسٹ : نیوزی لینڈ 523 رنز پر آؤٹ ، انگلش بالرز نے ایکسٹراز کا ریکارڈ بنا ڈالا
اتوار 24 مئی 2015 11:23
لارڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) لارڈز ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم523رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ کیخلاف 134رنز کی لیڈحاصل کی ، کین ولیمسن نے 132رنز کی اننگز کھیلی ۔ بریڈلے جان واٹلنگ 61رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ سٹوارٹ براڈ اور مارک ووڈ نے تین ، تین وکٹیں لیں۔ جواب میں انگلینڈ نے تیسرا دن ختم ہونے تک دو وکٹوں پر 72رنز بنالئے تھے ۔
الیسٹر کک32 اورایان بیل 29رنز پر کھیل رہے ہیں۔ ایڈم لتھ12رنز بنا سکے ، گیری بیلنس صفر پر میدان سے چل دیئے ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے ٹاپ چار بیٹسمینوں نے گزشتہ 50 برس میں پہلی بار کسی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں ففٹی پلس سکور بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ لارڈ ز ٹیسٹ میں مارٹن گپٹل، ٹام لیتھم، کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے نصف سنچریاں بنائیں۔
کین ولیمسن نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری جڑ دی، یہ ان کے کیریئر کی دسویں سنچری ہے ، اس کے علاوہ وہ لارڈز گراؤنڈ میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے 13 ویں کیوی بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔ انگلش بالرز نے لارڈز ٹیسٹ میں فاضل رنز کا بھی ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے کیویز کیخلاف پہلی اننگز میں67ایکسٹراز دیئے ۔ قبل ازیں اس ورلڈ ریکارڈ پر جنوبی افریقہ کا قبضہ تھا جس نے 64فاضل رنز دیئے تھے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.