آئی سی سی کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر کرکٹ ٹورنامنٹ 9 جولائی آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا
پیر 25 مئی 2015 14:23
دبئی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر کرکٹ ٹورنامنٹ 9 جولائی آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے 8 مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔
(جاری ہے)
ٹورنامنٹ میں14 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں آئرلینڈ، نیپال، ہانگ کانگ، پاپوا نیوگنی، نمیبیا، امریکہ اور نیوجرسی جبکہ گروپ بی میں افغانستان، متحدہ عرب امارات، ہالینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا، کینیا اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 51 میچز کھیلے جائیں گے اور چودہ ٹیموں میں سے ٹاپ چھ ٹیمیں آئندہ برس بھارت میں شیڈول میگا ایونٹ میں دس فل ممبر ممالک کی ٹیموں کو جوائن کریں گی۔ کوالیفائر ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں براہ راست میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ ہر گروپ سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی اور فاتح ٹیم میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرے گی۔ پلے آف گیمز کی رنر اپ ٹیمیں چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے خلاف میچز کھیلیں گی اور ٹاپ دو ٹیمیں ورلڈ کپ میں جگہ بنا لیں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.