حکومت بجٹ میں ملازمین کو خاطر خواہ مراعات ہاسنگ اسکیم کی سہولیات دے، وحید بلوچ

پیر 25 مئی 2015 23:02

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈور یونین گرڈ اسٹیشن پنجگور کے چیئرمین وحید بلوچ ،وائس چیئرمین عمر جان ، سیکرٹری ارشد علی،نیاز احمد اور دوسرے ارکین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ آنے والے بجٹ میں میں وفاقی و صوبائی ملازمین کو خاطر خواہ مراعات ہاسنگ اسکیم راشن الاؤنس اور تمام وفاقی ملازمین کو اسلام آباد ملازمین جیسی سہولیات اور الاؤنسز دی جائے اور ارکین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ آئی ایم ایف اور دوسرے عالمی اداروں کی ایما پر مزدور کش فیصلے واپس لئے جائین اور پاکستان میں بجلی کی پیداوار پر زور دیا جائے ناکہ ملازمین کو ان کو روزگار سے بے دخل کیا جائے واپڈا ہائیڈور یونین ہر فورم پر واپڈا دوسرے اداروں کی نجکاری کی مذمت کرتا ہے اور تمام واپڈا ملازمین ہائیڈرو یونین جھنڈے تلے متحد ہیں اور نجکاری کی خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :