پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 9جون سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
منگل 26 مئی 2015 13:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام چار روزہ پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 9جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی، میڈیا کمیٹی کے سربراہ شاہد اسلام نے بتایاکہ ایونٹس میں پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد بورڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اور ملک بھر سے تین ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے،ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے، گیمز میں مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، فٹ بال ، ہاکی، جوڈو، کراٹے، سکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو اور والی بال شامل ہیں، جبکہ مردوں کے ریسلنگ مقابلے بھی ہونگے،گیمز میں چاروں صوبوں سمیت فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے، اور تمام ٹیموں کے کھلاڑی کوالیفائیڈ کوچز سے تربیت حاصل کر رہے ہیں، کھیلوں کے مقابلے 12 جون تک جاری رہیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.