گوارا موسم خریف کی اہم پھل دار فصل ہے،زرعی ماہرین

منگل 26 مئی 2015 14:36

سلانوالی ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ گوارا موسم خریف کی اہم پھل دار فصل ہے ،یہ فصل پھلی دار خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے نائٹروجن کھاد کی ضرورت نہ صرف خود پوراکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرنے میں بھی اہم کرداراداکرتی ہے، ا س کو اگر ہل چلاکر زمین میں دبادیاجائے تو یہ زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتا ہے ،اس کی کا شت عام طورپر ریتلے اورکم با رش والے علاقوں میں اوراس کیلئے گرم آب و ہوا درکا رہوتی ہے، گوارا کی فصل پانی کی کمی کو کافی دیر تک بر داشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،گوار ا کی منظور شدہ اقسا م بی آ ر 90اوربی آر 99کا شت کریں ،چا رہ کیلئے 20تا 25کلوگرا م اوربیج والی فصل کیلئے 12تا 15کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں، گوراے کی فصل چار ے کیلئے اپریل سے جولائی تک کسی بھی وقت کا شت کی جاسکتی ہے البتہ بیج والی فصل کا موزوں وقت کا شت جولائی کا مہینہ ہے، ا س کو سبز کھاد کے طور پر استعمال کرنے کیلئے فصل کی کا شت مئی کے مہینہ میں کرنی چاہیے کیونکہ گوارا ایک پھلی دار فصل ہے اس لیے ا س کو زیاد ہ کھاد کی ضرورت نہیں ہوتی البتہ اگر بوقت کا شت ایک بور ی ڈی ا ے پی اور پھول بنتے وقت آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈا ل لی جا ئے تو اچھی پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :