برطانوی وزیراعظم سے یورپی کمیشن کے صدر کی ملاقات،برطانیہ کی یورپی یونین میں شمولیت پر تبادلہ خیال
منگل 26 مئی 2015 14:36
لندن ۔ 26مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ نے ملاقات کی جس کا مقصد برطانیہ کو یورپی یونین کا رکن بنانے کیلئے اس کے ساتھ تنظیم کی اصلاحات بارے بات چیت کرنا تھا۔
(جاری ہے)
وزیراعظم کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بات چیت کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ برطانیہ 2017ء تک ملک گیر ریفرنڈم کے ذریعے تنظیم میں شمولیت کا فیصلہ کرے جس پر ڈیوڈ کیمرون نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈیوڈ کیمرون نے واضح کیا برطانوی عوام یورپی یونین کی جون کی توں صورتحال سے خوش نہیں اور وہ اس میں کچھ اصلاحات چاہتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے ان مسائل کے حل کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تسلیم کہ اس مسئلے کے حل کیلئے دیگر یورپی رہنماؤں سے بات چیت کی بھی ضرورت ہوگی۔ ادھر ڈیوڈ کیمرون جمعرات اور جمعہ کو ڈنمارک، نیدر لیڈ، فرانس، پولینڈ اور جرمنی کا دورہ کر کے اصلاحات کے حوالے سے ان کی حمایت طلب کریں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.