کراچی ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیوں میں تیزی ،اورنگی میں رینجرز سے مقابلے میں 7دہشت گرد مارے گئے
منگل 26 مئی 2015 16:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر قائد کی روشنیاں واپس لوٹانے کے لیے اپنی کارروائیوں کو تیز کردیا ہے ۔اورنگی ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔جبکہ ایک مغوی بچے کو بازیاب کرالیا گیاہے ۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اورنگی ٹاوٴن کی فقیر کالونی میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی تو ایک گھر میں موجود دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔
جس کے بعد رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشت گردوں نے رینجرز پر دستی بم بھی پھینکے، فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔(جاری ہے)
رینجرز نے مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے گرد و نواح میں بھی کارروائی شروع کردی اور کئی گھنٹوں کی کارروائی کے دوران مزید 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے گزشتہ رات ایک گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر اورنگی ٹاون مومن آباد میں سرچ آپریشن کیا۔ اسی دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ ایک نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا۔سرچ آپریشن کے دوران رینجرز نے ایک مغوی بچے کو بھی بازیا ب کرالیا ۔ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے رینجرز پر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر توصیف جاں بحق ہوگیا ۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور یہ دہشت گرد اورنگی ٹاون ، مومن آباد اور اس کے اطراف سے اپنا نیٹ ورک چلا رہے تھے، اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے دہشت گرد کسی خود کش حملے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے مزید 4 خودکش جیکٹیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.