اسلام آباد ہائی کورٹ کی غداری کیس میں مزید تین افراد کو شامل تفتیش کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش ،معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا
بدھ 27 مئی 2015 18:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں مزید تین افراد کو شامل تفتیش کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کو بھجوا دیا ۔21 نومبر2014 کو خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ، سابق وفاقی وزیر زاہد حامد اور جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر کو بھی شامل تفتیش کرنے کا حکمنامہ جاری کیا تھا جس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں جن کی سماعت جسٹس اطہر من اﷲ پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔
عدالت نے تینوں درخواست گزاروں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کو گزشتہ روز بحث کے لئے طلب کیا تھا تاہم وکلاء ہڑتال کے باعث کیس کی کارروائی نہ ہو سکی۔(جاری ہے)
فاضل جج نے اپیلوں کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی کو بھجوا دیا ہے۔ مقدمے میں درخواست گزار توفیق آصف ایڈووکیٹ نے سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کے خلاف الگ ٹرائل چلانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
ان کا موقف ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں ٹرائل جاری رکھا جائے اور سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، جسٹس (ر) عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد کی اپیلوں پر سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔ گزشتہ روز فاضل جج نے لارجر بنچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.