وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت مختلف رہنماؤں کی ملاقات
حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے درکار فنڈز فراہم کر رہی ہے ٗنواز شریف کی گفتگو
بدھ 27 مئی 2015 21:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بلوچستان سے متعلق امور کے جائزہ کیلئے بدھ کی سہ پہر یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران صوبہ کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال زیر غور آئی۔
(جاری ہے)
وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، سینئر وزیر بلوچستان سردار ثناء اﷲ زہری، بلوچستان کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن جعفر خان مندوخیل، وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی اور چیف سیکرٹری ثناء اﷲ چٹھہ نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے درکار فنڈز فراہم کر رہی ہے اور صوبہ میں امن، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے بڑا فائدہ اٹھائے گا جس سے صوبہ میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.