ارض حرمین الشریفین کا امن تباہ کرنے والی قوتوں کا ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا‘حافظ طاہر اشرفی
پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے تعاون کرے،علماء سے گفتگو
جمعہ 29 مئی 2015 19:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) پاکستان علماء کونسل سعودی عرب میں مسجد کے باہر بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔ارض حرمین الشریفین کا امن تباہ کرنے والی قوتوں کا ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عالم اسلام ارض حر مین الشریفین کے دفاع اور مملکت سعودی عرب کی سلامتی کیلئے متحد ہے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الکریم ندیم،مولانا حافظ محمد امجد،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا نعمان حاشر،مولانا عبد الحمید صابری ودیگر بھی موجود تھے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عراق اور شام کی تباہی کے بعد امن دشمن قوتوں کی نظریں عالم اسلام کے مرکزپر ہیں۔(جاری ہے)
کل جو بم دھماکے عراق ،شام میں ہورہے تھے آج ان کو سعودی عرب منتقل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ارض حرمین الشریفین کا دفاع عالم اسلام کی ذمہ داری ہے ۔حکومت پاکستان کو چاہئے کہ اب عملی طور پر مملکت سعودی عرب کیساتھ تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سعودی عرب کے ساتھ رابطہ کریں ۔سعودی عرب کو جن جن چیزوں میں تعاون چاہئے پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ارض حرمین الشریفین میں آگ لگانا چاہتے ہیں وہ خود اس آگ میں جلیں گے۔حرمین الشریفین کا امن انشاء اللہ کوئی تباہ نہیں کرسکتا۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.