سعودی عرب میں دولت اسلامیہ داعش کی کارروائیاں جاری ، سخت سیکیورٹی کے انتظامات
ہفتہ 30 مئی 2015 12:14
دمام ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) دولت اسلامیہ داعش نے سعودی عرب میں مسجد کے باہر خودکش کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی جس کے بعد سعودی عرب میں سعودی عرب میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ، شہر کے داخلہ اور خارجہ راستوں پر چیک پوسٹیں لگا دی گئیں اور مشتبہ افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب مین عسکریت پسندوں کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم سخت سیکیورٹی انتظامات ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں کی جانب سے مسجد امام حسین رضہ کو کار بم سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے گاڑی کو روک کر سیکڑوں نمازیوں کی جان بچا لی۔
خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو پارکنگ میں ہی دھماکے سے اڑا دیا۔(جاری ہے)
واقعہ کے بعد شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری ایکشن کیا جارہا ہے ، تحقیقات کرنے کے حوالے سے مشتبہ افراد کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر دمام میں مسجد کے باہر کار بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر اور دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والا چوتھا شخص خودکش بمبار تھا۔ دوسری جانب عسکریت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی ۔ انٹرنیٹ پر جاری بیان میں داعش عسکریت پسندوں نے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب میں کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ گزشتہ ہفتے صوبہ قطیف کی مسجد و امام بارگاہ میں بھی خودکش دھماکہ سے اکیس افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
-
بھارت ،پولیس نے اترپردیش میں مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کے لئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.