برطانیہ ، ہیش ٹیگ بچوں کیلئے سال کا بہترین لفظ قرار

ہفتہ 30 مئی 2015 12:25

برطانیہ ، ہیش ٹیگ بچوں کیلئے سال کا بہترین لفظ قرار

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے ہیش ٹیگ کوبچوں کے لئے سال کا سب سے بہترین لفظ قراردے دیا،ٹوئٹراستعمال کرنے والے افراد تو اس لفظ یاعلامت سے بخوبی واقف ہیں اورآکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے ہیش کو سال کا بہترین لفظ قرار دے دیا،آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے ایک ریڈیو مقابلے میں ایک لاکھ سے زائد مختصر کہانیوں کا تجزیہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بچوں کی جانب سے ٹوئٹر سے ہٹ کر ہیش ٹیگ کی علامت کا بہت زیادہ استعمال کیاجاتاہے،ہیش ٹیگ کو سال کا سب سے بہترین لفظ قرار دینے کی وجہ اس لفظ کا بچوں کی لغت میں شامل ہونا ہے،دیگر معروف الفاظ میں اسنیپ چیٹ،سیلفی بھی فہرست میں کافی اوپر ہیں۔

متعلقہ عنوان :