کراچی،شب برات کے موقع پر پورے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصو صی انتظاما ت کئے جائیں،ایم ڈی واٹربورڈ
ہفتہ 30 مئی 2015 17:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سیّد ہاشم رضا زیدی نے تمام چیف انجینئرز ،سپر نٹنڈنگ انجینئرزاور ایگزیکٹو انجینئرکو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شبِ بر آت کے موقع پر پورے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصو صی انتظاما ت کئے جائیں تمام مساجد ، امام بارگاہوں اور قبرستانوں میں فراہمی آب کو یقینی بنایا جائے او ر قبرستان جانے والے راستوں کے اطراف نکاسی آب کے نظام کو رواں رکھا جائے تمام مین ہولز پر کور کی مو جودگی کو یقینی بنایا جائے اور سیو ریج کے پانی کو کسی بھی مقام پر کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ قبرستان جانے والوں اور عبادت گزاروں کو اس مقدس رات میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں شبِ برات کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ ا جلاس کے دوران دیں ، اجلاس میں ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز، چیف انجینئرزاور دیگر متعلقہ افسران بھی مو جود تھے،اجلاس کے دوران انہوں نے انجینئرز و عملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں محدود وسائل میں رہتے ہوئے شہریو ں کی خدمت کرنی ہے ہمیں اپنے فرائض منصبی چیلنج سمجھ کر اداکر نے ہیں شبِ برات کے موقع پر قبرستان جانے والے راستوں، مساجدو امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج کی نکاسی کے خصوصی انتظامات ہونے چاہئیں ان جگہوں پر نکاسی آب کو مسلسل رواں رکھا جائے گزر گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف پانی نہ کھڑا ہونے دیا جائے جلوس و اجتماعات کے روٹس اور مقامات پر جہاں بھی مین ہولز پر کور نہیں ہیں ان پر فوری طور پر ڈھکن رکھ دیئے جائیں جو مین ہولز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انکی ہنگامی طور پر مرمت کرا دی جائے جن علاقوں میں سیوریج اوور فلو کی شکایات ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے فوری طور پر تمام شکایات کا ازالہ کر لیا جائے تا کہ شب برات پر سیوریج اوور فلو کی شکایت سے شہریوں کو پریشانی نہ ہو، ایگزیکٹو انجینئرز خود ان علاقوں کا دورہ کر کے انتظاما ت کا جائزہ لیں اور اس امرکا یقینی بنائیں کہ تمام انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہیں اس میں کسی قسم کی کوتاہی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،عبادت کرنے والوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم ہونی چاہئیں تمام چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز ارکان قومی و صوبائی اسمبلی،ڈپٹی کمشنر ،بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سیز سے مکمل تعاون کیاجائے ،ان سے رابطے میں رہیں اور کسی بھی موصولہ شکایت کو فوری طور پر حل کیا جائے،اننہوں نے مزید کہا ہے کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو تمام انتظامات کی ذمہ دار ہوں ،انہوں نے چیف انجینئر الیکٹریکل و مکینیکل کو مزید ہدایت دی ہے کہ سیوریج پمپنگ اسٹیشن پر مستعد اور چاک و چوبند عملہ کی موجودگی کو یقینی بنائیں بجلی کی عدم دستیابی میں جنریٹر کی مدد سے سیوریج کے نظام کو رواں رکھا جائے جبکہ ہر فوکل پوائنٹ پر جیٹنگ، راڈنگ اور وینچنگ مشینوں کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ اوور فلو کی کسی ممکنہ شکایت کا فوری ازالہ کیا جاسکے عبادت گزاروں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.