دمام میں خود کش حملہ اسلام دشمن قوتوں کی جانب سے سعودی عرب میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہے،شفیق الرحمن
یمن میں ناکامی کے بعد سرزمین حرمین شریفین کو ہدف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، حملوں میں ملوث یقینا دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،امیر جماعة الدعوة اسلام آباد
ہفتہ 30 مئی 2015 20:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) جماعة الدعوة اسلام آباد کے امیر شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ دمام میں خود کش حملہ اسلام دشمن قوتوں کی جانب سے سعودی عرب کے اندر فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازش ہے ،یمن میں ناکامی کے بعد سرزمین حرمین شریفین کو ہدف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جو لوگ ان حملوں میں ملوث ہیں وہ یقینا دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے اور اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں خودکش حملے سرزمین حرمین شریفین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی خوفناک سازش ہے۔(جاری ہے)
حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے۔مسلم حکمران، علماء اور دینی جماعتوں کے قائدین سعودی عرب کے خلاف سازشوں کے توڑ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ ان حالات میں کہ جب سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف بھرپور اندازمیں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ‘ دمام میں خودکش حملہ منظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔
اسلام دشمن قوتیں دیگر مسلم ملکوں کی طرح سعودی عرب میں بھی فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل و غارت گری پروان چڑھانا چاہتی ہیں۔ مسلم ممالک و عوام کو متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.