پاکستان میں متبادل انرجی کے کئی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جو چھ سے آٹھ مہینوں میں مکمل ہو جائیں گے ‘ ڈینش سفیر
ہفتہ 30 مئی 2015 20:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جسپر مولر سورینسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل انرجی کے کئی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جو چھ سے آٹھ مہینوں میں مکمل ہو جائیں گے جس سے پاکستان کو انرجی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ ڈنمارک اپنی انرجی کی ضروریات کا 40فیصد متبادل انرجی کے ذرائع سے پورا کر رہا ہے اور 2020ء تک اس کی70فیصد انرجی کی ضروریات متبادل انرجی کے ذرائع سے پوری کی جائیں گی ۔
ڈنمارک کے تجربہ سے پاکستان کو استفادہ کرنا چاہئے۔وہ گزشتہ روز لاہور ایکسپو سنٹر میں انرجی پاور سولر اور گیس پر ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر یورپی یونین کے قائمقام سفیر سٹیفانو گیٹو بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ڈنمارک کے سفیر نے پاکستان میں انرجی کی بین الاقومی نمائش اور کانفرنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس سے ملک میں انرجی کی کمی پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد ملے گی ۔
اس موقع پر نمائش اور کانفرنس کے آرگنائزر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم خاں تنولی نے کہا کہ یہ عالمی نمائش اور کانفرنس پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گی اور بجلی پیدا کرنے کی نئی ٹیکنالوجی سے ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور نئی سرمایہ کاری آئے گی ۔تقریب سے پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے چیئرمین فیض محمد بھٹہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.