انگلش اوپنرز کی عمدہ بیٹنگ کے بعد کیوی بالرز کا بہترین کم بیک
اتوار 31 مئی 2015 12:56
لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31مئی ۔2015ء ) انگلش اوپنرز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے بعد کیوی بالرز نے بہترین کم بیک کرکے لیڈز ٹیسٹ دلچسپ بنا ڈالا ہے ۔ ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو میٹ ہنری مزید 13رنز بٹورکر 27رنز پر داغ مفارقت دے گئے مگر مارک کریگ کا بیٹ رنز اگلتا رہا ۔ انہوں نے 15رنز تخلیق کرنے والے ٹرینٹ بولٹ کے ساتھ دسویں وکٹ کیلئے بیش قیمت 40رنز بنا کر کیوی ٹیم کے مجموعے کو 350رنز تک پہنچا دیا ۔
کریگ 41رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے ۔ سٹورٹ براڈ انگلینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بالر ثابت ہوئے جنہوں نے 109رنز کا خسارہ برداشت کر کے پانچ کھلاڑیوں کی میدان سے واپسی کا سامنا کیا۔ جیمز اینڈرسن اور مارک ووڈکو دو ، دو وکٹوں کا بٹوارا کرنا پڑا جبکہ بین سٹوکس کے ایک ہی شکار ہاتھ آسکا۔(جاری ہے)
جواب میں ایڈم لتھ اور کپتان الیسٹر کک کی 177رنز کی اوپننگ شراکت سے انگلینڈ نے خطرناک عزائم ظاہر کئے ۔
اس دوران ایڈم لتھ کو پہلی ٹیسٹ سنچری کا ذائقہ چکھنے کو بھی ملا۔ الیسٹر کک75رنز کا اضافہ کر کے گراؤنڈ سے چل دیئے ۔ نیوزی لینڈ کیلئے کھیل کا آخری سیشن فائدے کا سودا ثابت ہوا جب کیوی بالر ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی کے گٹھ جوڑ نے نو رنز پر تین کھلاڑی ٹھکانے لگادیئے ۔گیری بیلنس کا جادو29رنز پر بے اثر ہو گیا۔ بین سٹوکس چھ اور جو روٹ ایک رن بنا سکے ۔ این بیل 12 اور جوز بٹلر 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ،مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.