بھارت میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو بعد از مرگ ایوارڈ سے نوازا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 جون 2015 15:33

بھارت میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو  بعد از مرگ ایوارڈ سے نوازا ..

بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جون 2015 ء) : بھارت کی شمال مشرقی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ”سارے جہاں سے اچھا“ کی تھیم پر مبنی منعقد کیے جانے والے ”جشنِ اقبال“ کے پہلے دن شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو بعد از مرگ ”ترانۂ ہند“ کے اعزاز سے نوازا۔اقبال کے لیے یہ اعزاز ان کے پوتے وليد اقبال نے قبول کیا . مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے تین روزہ پروگرام ”جشنِ اقبال“ کا آغاز جمعے کو ہوا . علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال نے اپنے دادا کو دیا جانے والا اعزاز قبول کرتے ہوئے کہا ”ترانہ سارے جہاں سے اچھا آج بھی اسی قدر مقبول ہے جس قدر تخلیق کیے جانے کے وقت تھا۔

انھوں نے سارے جہاں سے اچھا کا جو خواب دیکھا اور اپنے کلام میں جو کچھ تحریر کیا اس کے اثرات آج کے ہندوپاک پر بھی اسی طرح مرتب ہونے چاہیے کہ ان کے تعلقات بھی سارے جہاں سے اچھے ہوں کیونکہ یہ نظم متحدہ ہندوستان کے لیے تخلیق کی گئی تھی“. دوسری جانب اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو اکیڈمی کی جانب سے ”پاسبان اردو“ کا خطاب دیا گیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے اردو کو ریاست میںآئینی طور پر دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا اور اکیڈمی کا سالانہ بجٹ 80 لاکھ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردیا۔ تاہم مذکورہ پروگرام کا اختتام گذشتہ کل شاعر مشرق کی یاد میں منعقد ایک بڑے مشاعرے سے ہوا.

متعلقہ عنوان :