مختار احمد چوہدری گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول پرنسپل تعینات

منگل 2 جون 2015 14:39

سرگودھا ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) ای ڈی او ایجوکیشن نے مختار احمد چوہدری کو گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کا پرنسپل تعینات کردیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے پیش رو وائس پرنسپل ڈاکٹر محمد عبداللہ بطور پرنسپل کام کررہے تھے جبکہ مختار احمد چوہدری گورنمنٹ ایلمینٹری ٹیچر ٹریننگ کالج میں بطور وائس پرنسپل تھے۔ سنٹرل ماڈل ہائی سکول کے سٹاف نے مختار احمد چوہدری کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے سکول میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات بروئے کار لائینگے۔