اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے

پیر 22 اپریل 2024 22:39

اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام  ملک بھر میں امتحانات     کل سے شروع ہو نگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ ڈگری بی اے/بی کام، بی بی اے، بی ایڈ اور بی ایس پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر میں کل (منگل ) سے شروع ہو رہے ہیں جو 27 جون تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز جبکہ ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk)پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے محکمہ امتحانات کو ہدایت کی ہے کہ امتحانی نظام میں نقل کی روک تھام، شفافیت کو یقینی بنا یا جائے اور امتحانی ہالز میں طلبہ کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :