میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ

بدھ 8 مئی 2024 22:20

میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) میٹرک امتحانات کے دوسرے روز بھی دسویں جماعت کاکمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ سوشل میڈیاپرآؤٹ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق میٹرک کیسالانہ امتحانات کا بدھ کو دوسرا روز تھا، جس میں 3لاکھ 65ہزار102امیدوارشرکت کررہے ہیں۔ پہلی شفٹ میں کمپیوٹراسٹڈیزکاپیپرلیا گیا جبکہ دوسری شفٹ میں اردو،سندھی اورجغرافیہ پاکستان کے پرچے لئے گئے ۔

(جاری ہے)

نویں جماعت کی طرح دسویں جماعت کاکمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ آؤٹ ہوگیا، حل شدہ پرچہ بھی واٹس ایپ گروپس میں فراہم کردیا گیا۔سندھ کے تمام ڈویژنوں میں 2 شفٹوں میں امتحان لئے جارہے ہیں، پہلی شفٹ میں پرچہ صبح ساڑھے 9سے ساڑھے 12 تک اور دوسری شفٹ میں دوپہرڈھائی بجے سیساڑھی5بجے تک لیاجائے گا۔امتحانی مراکزکے اطراف دفعہ 144نافذکی گئی ہے اور موبائل فون کی برآمدی کی صورت میں فون ضبط کرلیا جائے گا۔گزشتہ روزبھی شہرقائد میں پیپرزکیدوران لوڈ شیڈنگ جاری رہی ، جس سے طلبا کو گرمی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔شہرمیں504امتحانی مراکزبنائے گئے ہیں ، لڑکوں کیلئی265جبکہ لڑکیوں کیلئی239امتحانی مراکزبنائے گئے۔

متعلقہ عنوان :