محکمہ تعلیم نے 3ماہ کی اکھٹی فیسیں وصول کرنے والے درجن سے زائد نجی سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے
منگل 2 جون 2015 22:32
لاہور ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) محکمہ تعلیم لاہورنے 3ماہ کی اکھٹی فیسیں وصول کرنے والے درجن سے زائد نجی سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں،جبکہ تین دن کے اندر تسلی بخش جواب جمع نہ کروانے والے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ڈی ای او) لاہور شیخ حسنات احمدنے بتایا کہ جن نجی سکولوں کو 3ماہ کی اکھٹی فیس وصول کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں لاہور گرائمر سکول جوہر ٹاؤن ،لاہور گرائمر سکول ڈیفنس ،الائیڈ سکول،دارارقم سکول،بریکس سکول ٹاؤن شپ ،دبستان صوفیامزنگ،سٹی سکول،قربان سکول،دی ایجوکیٹرزوالٹن روڈ ودیگرشامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان سکولوں کے سربراہان کو 3دن کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے،متعلقہ تاریخ تک ای ڈی اوایجوکیشن کے آفس میں جواب داخل نہ کروانے پر متعلقہ نجی سکولزکو جرمانے یا رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنے مزید بتایاکہ جن پرائیویٹ سکولز کی طرف سے 3ماہ کی اکھٹی فیسیں وصول کرنے کے حوالے سے کوئی بھی شکائت آتی ہے محکمہ تعلیم کی طر ف سے اس پر فوری کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.