برما میں ظلم و ستم سے پریشان مسلمانوں کی کشتی دو ہفتے سے زائد گزرنے کے باوجود بیچ سمندر میں پھنسی ہے ‘غیر ملکی میڈیا
بدھ 3 جون 2015 13:11
ینگون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ برما میں ظلم و ستم سے پریشان سفر اختیار کرنے والے مسلمانوں کی کشتی دو ہفتے سے زائد گزرنے کے باوجود بیچ سمندر میں پھنسی ہے، سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کو کوئی کنارہ سہارا دینے کو تیار نہیں۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق بر ما میں مسلمانوں پر زمین تنگ ہوگئی بدھ مت کے شدت پسندوں کی بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں سے پریشان اپنے آشیانے چھوڑنے والے سیکڑوں برمی مسلمان بیچ سمندر میں کشتی پر سوار ہیں اور اپنی ڈوبتی سانسوں کیلئے زندگی کی بھیک مانگ رہے ہیں تاہم بنگلہ دیش سے ملنے والی میانمار کی سرحد کے قریب رہنے والے ان روہنگیا مسلمانوں کو اس بار کہیں پناہ نہیں مل رہی،نہ انڈونیشیا نہ ملائیشیا کوئی نہیں جو دو ہفتے سے زائد سے سمندر میں زندگی کی جنگ لڑتے، بلکتے ‘ ان 700 انسانوں کو پناہ دے ۔
امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ امریکا سمندر میں پھنسے ان افراد کا بندوبست جلد کرنے کی کوشش کرے گا تاہم انڈونیشیا اور ملائیشیا کا ان روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینا مستقل حل نہیں، برمی مسلمانوں کو ان کی آبائی مقامات پر جینے کے حقوق دیے جانے چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.