اسلام آباد کے سرکاری سکولز اور کالیجز میں نئے شیڈول کے مطابق تعلیمی کورس کو مکمل کیا جائے، وزیرمملکت کیڈکی ہدایت

بدھ 3 جون 2015 16:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) وزیر مملکت کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کو ہدایات دی ہیں کہ ٓاسلام آباد کے سرکاری سکولز اور کالیجز میں نئے شیڈول کے مطابق تعلیمی کورس کو مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

وفاقی نظامت تعلیمات نے کچھ دن قبل ایک نوٹیفیکشن جاری کیا تھا جس میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کے دن کی تعطیل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس پر وزیر مملکت کیڈ ،نے نوٹس لیتے ہوئے یہ احکامات جاری کئے کہ کے اسلام آباد کے سکولز اور کالیجزمیں تعلیمی کورس مکمل کرنے کے غرض سے روزانہ 07 پیریئڈزکی جگہ08 پیریئڈز کئے جائیں ۔ تاکہ ہفتہ وار 40 پیریئدز کے حدف کو حاصل کیا جاسکے ۔ اسل سلسے میں وزیر مملکت کیڈ، نے تعلیمی کورس مکمل کرنے کی سختی سے ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :