خیبر پختونخوا حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ
بدھ 3 جون 2015 16:28
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون2015ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران اے این پی سربراہ اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ جب تک موجودہ حکومت اقتدار میں ہے، شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے۔ اسفند یار ولی نے نگراں سیٹ اپ میں دوبارہ صوبائی اور بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویزکے ساتھ اس بات پر بھی زور دیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مزید مضبوط کیا جائے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں ہفتہ 30 مئی کو بلدیاتی انتخابات منعقد کیے گئے، جہاں شہریوں نے 41 ہزار 7 سو 62 کونسلرز کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اے این پی سربراہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'جب پنجاب اسمبلی کی بات آتی ہے تو آپ کہتے ہیں کہ نجم سیٹھی اور نواز شریف ذمہ دار ہیں، اب آپ خود بھی تسلیم کریں کہ خیبر پختونخوا میں دھاندلی ہوئی ہے، لیکن آپ الیکشن کمیشن کو ذمہ دار ٹہرا رہے ہیں'۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.