شب برات کی بابرکت و افضل رات کے موقع پر الطاف حسین کی خصوصی دعا
تیری بارگاہ میں جتنے بھی مسلمانوں نے آج کی رات عبادت کی ہے ان کی عبادتوں کو قبول فرما،الطاف حسین کی دعا
بدھ 3 جون 2015 22:26
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے شب برات کی بابرکت افضل رات کے موقع پر اﷲ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ آج کی اس با برکت رات میں تیر ی بارگاہ میں جتنے بھی مسلمانوں نے عبادت کی ہے ان کی عبادتوں کو قبول فرما ،نمازیوں کی نمازیں قبول کر اور جتنے بھی لوگوں نے قرآن پاک کی تلاوت کی ہے اسے قبول اور اس کے پڑھنے میں دانستہ یا غیر دانستہ غلطیاں ہوئی ہیں انہیں معاف فرما دے، یا اﷲ جتنے بھی مسلمان دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما ، ان کے تمام گناہوں کو معاف فرما اور سوگواران کو صبر وجمیل کی توفیق دے ۔
الطاف حسین نے دعا کی کہ اے اﷲ بے روز گاروں کو روزگار عطا کر، بے سہا را کو سہار ا دے ،بے اولادوں کو نیک اور صالح اولاد عطا کر،جتنی بھی لڑکیاں شادی کے قابل ہیں اے اﷲ انہیں نیک اور اچھے رشتہ عطا کر دے،جتنے بھی بیمار ہیں انہیں جلد صحتیاب کر ، جتنے بھی مسلمان پریشنان حال ہیں ان کی پریشانیوں کو دور کر دے ، مسلمانوں کو ہر برائی سے دور رکھ اور تمام مسلمانوں کو ہرناگہانی آفت سے محفوظ رکھ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.